بھوپال،31؍مئی( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نےآج کہاکہ پاکستان سرحدسے متصل علاقوں میں رہنے والے لوگ عام شہری نہیں ہیں۔وہ اسٹریٹیجک نقطہ نظرسیبہت اہم ہیں اور انہیں اپنی حفاظت کے لئے 1400 نئے بنکر بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ان سے سرحد پارسے ہونیوالی گولیباری میں سرحدپر رہنے والیہندوستانی شہریوں کیمتاثرہونے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ سنگھ نے کہا کہ یقیناًیہ عام شہری نہیں ہیں۔یہ تمام شہری اسٹریٹیجک نقطہ نظرسیبہت اہم ہیں۔ان کی حفاظت کے لئے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں 1400 نئے بنکر بنانے کے لئے احکامات دیے گئے ہیں۔بے گھر کشمیری پنڈتوں کی بحالی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس کے لئے پرعزم ہے۔مرکزی حکومت نے اس کیلئے بجٹ کا بھی التزام کیاہے۔اب جموں و کشمیر حکومت کو زمین کی تخصیص کرنا ہے۔وہاں کی حکومت کو ایسا کرنے لیلے کہا گیا ہے۔زمین ملنے کے بعد اسیفوراً کیا جائے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات ایک حساس مسئلہ ہے۔ہندوستان یقینی طور پر تعلقات کومعمول پرلاناچاہتا ہے۔ لیکن اس کے لئیسب سے پہلے پڑوسی ملک کودہشت گردوں کی حمایت سیگریز کرناہوگا۔پاکستان کو اپنے ملک میں بھی دہشت گردی پر کنٹرول کرنا ہوگا۔اگر وہ اس سلسلے میں ہندوستان کا تعاون چاہتاہیتواسیبھی بحسن وخوبی انجام دیا جاسکتا ہے۔